بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 500 روپے اور 1000 روپے کے نوٹوں کو ختم
کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم
نریندر مودی نے اس سے کالے دھن، جعلی نوٹ، اسمگلنگ اور دہشت گردی کی لعنت
پر سرجیکل اسٹرائک کی ہے۔ بی جے پی صدر امت
شاہ نے کہا، وزیر اعظم مسٹر مودی کا یہ فیصلہ بدعنوانی اور کالے دھن کی برائی پر ایک سرجیکل اسٹرائک ہے۔ انہوں نے کہا، تمام بی جے پی کارکنوں کی جانب سے میں مرکزی حکومت اور
وزیر اعظم مسٹر مودی کو سخت لیکن وقت پر اٹھائے گئے اس غیر معمولی قدم کے
لئے مبارکباد دیتا ہوں۔